سندھ میں خناق کےکیسز اور ہلاکتیں، ڈیفتھیریا اینٹی ٹاکسن کی 500 وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالے۔
کراچی: سندھ میں خناق کے کیسز اور اموات میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ڈپتھیریا اینٹی ٹاکسن کی 500 شیشیں محکمہ صحت سندھ کے حوالے کر دیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اینٹی ٹاکسن کو سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کراچی کے حوالے کیا جا رہا ہے اور محکمہ صحت بھی اپنے وسائل سے اینٹی ٹاکسن خریدنے جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ خناق کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ویکسینیشن کی انتہائی کم شرح کی وجہ سے ہے۔
دوسری جانب سندھ بھر سے خناق سے متاثرہ بچوں اور بڑوں کو سندھ انفیکشن اینڈ ڈیزیز اسپتال کراچی بھیجا جارہا ہے، صوبے کے دیگر بڑے اسپتالوں کو بھی خناق کے مریضوں کے علاج کے لیے بیڈز اور وارڈز مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں خناق سے کئی بچے اور لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں