خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں