اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفودکے سربراہوں کےنام جاری کردیے گئے۔
وزارت خارجہ نے 15 سے 16 اکتوبر (منگل اور بدھ) کو قومی دارالحکومت اسلام آباد میں 23ویں شنگھائی ) تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
(سی ایس او)ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جسے چین اور روس نے قائم کیا ہے۔ یہ یوریشیا میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامینیم جےشنکر بھارتی وفدکی قیادت کریں گے جب کہ ایرانی وفدکی قیادت ایرانی اول نائب صدر محمد رضا عارف کریں گے۔
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوف چنکو اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے جب کہ قازقستان کے وزیر اعظم اولجاسبیک تینوف اور کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین زاپروف ان کے متعلقہ وفود کی قیادت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق تاجکستان کے وزیراعظم خوہر رسول زادہ، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان کا دورہ کرنے والوں میں شامل ہیں اور اپنے وفود کی قیادت کریں گے جب کہ ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد میردوف پاکستان آئیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ، ایس سی او ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈائریکٹر ارسلان مرزائیف، ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ عاطف اکرام شیخ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ ایس سی او انٹر بینک یونین۔ اجلاس میں چیئرمین کونسل ماروت یلی بائیف بھی شرکت کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں