،ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رستمی نے اس دعوے کی مزید وضاحت نہیں کی۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی صورتحال آ گئی ہے۔
جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے 39 ارکان نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا کہ یہودی ریاست کی جانب سے دھمکیوں کے تناظر میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت دی جائے۔
ایران کا دفاعی نظریہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کے تحت چلتا ہے، جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو ممنوع قرار دیتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں