یحییٰ آفریدی چیف جسٹس کے عہدے کے لیے حکومت کی پہلی پسند ہیں جب کہ جسٹس یحییٰ کے انکارکی صورت میں جسٹس امین الدین خان آپشن ہوں گے۔
یہ دعویٰ ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔
دی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سوال پر کہا کہ نئے چیف جسٹس کا فیصلہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ، صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک سیاسی اور معاشی استحکام کے معاملات پر ایک پیج پر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سے سیاسی استحکام یقینی ہو گا اور یہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
26ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج رات 12 بجے تک تین سینئر ججز کے نام دینے کے پابند ہیں جہاں سے نئے چیف جسٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں