جمعرات، 17 اکتوبر، 2024

خناق کی ویکسین موجود ہے یہ ایک موسمی بیماری ہے: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو.

خناق کی ویکسین موجود ہے یہ ایک موسمی بیماری ہے: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو۔

Govt committed to address violence against women and children: Azra Fazal  Pechuho

کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ خناق ایک موسمی بیماری ہے جس کی ویکسین موجود ہے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہیلتھ ایشیا ایکسپو کا انعقاد خوش آئند ہے، نمائش میں بیرونی ممالک سے لوگ شرکت کر رہے ہیں، پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم لانا خوش آئند ہو گا۔

سندھ میں خناق کے کیسز پر بات کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہا کہ خناق ایک موسمی بیماری ہے اور یہ بیماری ہمیشہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس سال خناق کے 160 کیسز اور 28 اموات ہوئی ہیں، ویکسینیشن کوریج کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جب کہ خناق کی ویکسین دستیاب ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ چکن گونیا کی ٹیسٹنگ مشکل ہے، اس کی کٹس مہنگی ہیں، سپرے مہم کے لیے محکمہ صحت نے کے ایم سی سے بات کی ہے۔

 

 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں